جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر آگئی

19 مارچ, 2026 12:30

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار افراد ملک میں انکم ٹیکس کی ادائیگی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

 جولائی 2025 سے فروری 2026 کے دوران اس طبقے نے 365 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں جمع کرائے گئے 332 ارب روپے سے 33 ارب روپے زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ریٹیلرز، ہول سیلرز، برآمد کنندگان اور دیگر کاروباری طبقات کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں اس طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مسلسل بڑھا ہے، جس سے اس کی شراکت میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ اس سے نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ٹیکس کلچر کو فروغ دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔