جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوگئی

19 مارچ, 2026 12:37

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 20 ہزار 833 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی760روپے کمی سے 7ہزار734روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا423ڈالر کمی کے ساتھ 4767ڈالر کا ہوگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔