اقوام متحدہ کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں ممکنہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے ایران کے خلاف جاری تنازعے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ جنگ رک جائے اور علاقے میں امن قائم ہو۔
سیکرٹری جنرل نے ایران پر بھی زور دیا کہ وہ پڑوسی ممالک پر حملے بند کرے اور آبنائے ہرمز کی بندش فوری طور پر ختم کرے تاکہ عالمی سمندری تجارتی راستے کھلے رہیں۔
یورپی یونین کی حمایت
دوسری جانب یورپی یونین نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین نے کہا کہ ایران جنگ کے سبب یورپ کی جانب مہاجرین کی آمد میں فی الحال نمایاں اضافہ نہیں ہوا، لیکن وہ اپنی سکیورٹی اور استحکام کے لیے سفارتی، قانونی اور مالی وسائل بروئے کار لائے گا۔
یورپی یونین نے ممکنہ انسانی ہجرت اور مہاجرین کے بحران کے لیے تیاری مکمل رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔
ایران اور امریکا-اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے مشرق وسطیٰ میں حالات کو انتہائی نازک بنا دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کی یہ ہدایت اس تناظر میں سامنے آئی ہے کہ عالمی برادری تنازعے کے پھیلاؤ اور انسانی نقصانات کو روکنے کے لیے مداخلت کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










