کوریا میں ملازمت کیلئے پاکستانیوں کو کیسی تیاری کرنی چاہیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

What preparation should Pakistanis make for jobs in Korea? Details revealed
کوریا میں پاکستانی ورکرز کے لیے ملازمت کے مواقع کے حوالے سے زبان اور میرٹ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان ای پی ایس سینٹر کے سربراہ نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم (EPS) اور پوائنٹس بیسڈ سلیکشن سسٹم پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں مستقبل میں پاکستانی ورکرز کی بیرون ملک روانگی بڑھانے کے لیے دونوں اداروں کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ای پی ایس سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے تحت امیدواروں کی فہرست مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے۔ آجر مقامی روزگار مراکز سے مطلوبہ تعداد سے تین گنا زیادہ امیدواروں کی فہرست حاصل کرتا ہے۔ حتمی انتخاب آجر خود کرتا ہے اور اس عمل میں کسی اور ادارے یا فرد کا کردار نہیں ہوتا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کوریا میں کام کرنے والے ادارے ایسے کارکنوں کو ترجیح دیتے ہیں جو کورین زبان پر عبور رکھتے ہوں۔ اس سے کارکن جلد ماحول کے مطابق ڈھل جاتے ہیں، پیداواریت بڑھتی ہے اور صنعتی حادثات کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
ای پی ایس سینٹر کے مطابق اگر زیادہ پاکستانی امیدوار کورین زبان میں مہارت رکھتے ہوں تو مستقبل میں پاکستانی کارکنوں کی ساکھ اور مواقع میں اضافہ ہوگا۔
پوائنٹس بیسڈ سلیکشن سسٹم کے تحت امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر نمبروں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں کورین لینگویج ٹیسٹ اور دوسرے مرحلے میں اسکلز اسیسمنٹ شامل ہیں۔ اس نظام میں کسی اور عنصر کو شامل نہیں کیا جاتا۔
رواں سال سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے کورین لینگویج ٹیسٹ کا کم از کم اسکور 60 مقرر کیا جائے گا۔ اسکلز اسیسمنٹ آسان بنایا جائے گا جبکہ انٹرویو کی اہمیت بڑھائی جائے گی تاکہ امیدواروں کا بہتر جائزہ لیا جا سکے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کووڈ-19 کے بعد بڑی تعداد میں کارکنان کوریا بھیجے جا چکے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں اس رفتار میں عارضی کمی آئی ہے۔ کوریا کی فارن ورک فورس پالیسی کمیٹی نے داخلے کے کوٹے میں رد و بدل کیا ہے جبکہ وزارت محنت اور ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ سروس آف کوریا نے سلیکشن کوٹے میں کمی کا منصوبہ بنایا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











