جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

سعودی عرب ہمیشہ عالمِ اسلام کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، خادم الحرمین الشریفین

20 مارچ, 2026 10:10

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ عالمِ اسلام کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کے موقع پر عالمِ اسلام کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں پر زور دیا۔

سعودی فرمانروا کا یہ پیغام ان کے ترجمان سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام نیک اعمال کو قبول فرمائے اور ہمیں مزید بھلائی کے کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ملک اور پوری ملتِ اسلامیہ کے لیے امن و سلامتی کی دعا بھی کی۔

شاہ سلمان نے حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور زائرین کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ عالمِ اسلام کی خدمت اور اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔