پاکستان سے ہماری محبت ڈھکی چھپی نہیں، ایرانی سپریم لیڈر

A Major Statement by Iran’s Supreme Leader Mojtaba Khamenei Regarding Pakistan Has Emerged
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ہماری محبت ڈھکی چھپی نہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کی دوستی نئی نہیں بلکہ یہ ایک مضبوط اور دیرینہ رشتہ ہے۔ میں بھی پاکستان کیلئے وہی جذبات رکھتا ہوں جو ہمارے شہید لیڈر رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا سال ایران کے لیے معاشی استحکام کا سال ہوگا۔ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن اور تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک اہم اور باوقار ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے سابق رہنما بھی پاکستان سے خاص محبت رکھتے تھے اور مشکل وقت میں اس ملک کے لیے دعا کرتے رہے۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کا ذکر کیا اور کہا کہ اس وقت ایرانی قیادت نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مختلف مواقع پر پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تعلقات مزید مضبوط ہونے چاہئیں تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہو۔
ایرانی سپریم لیڈر نے بعض حالیہ الزامات کی بھی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی افواج نے ترکیہ یا عمان میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے بعض عناصر جھوٹے الزامات اور فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لے رہے ہیں، جس کا مقصد پڑوسی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے دیگر ممالک میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











