ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟ عید کے روز تشویشناک خبر آگئی

21 مارچ, 2026 11:11

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے حوالے سے سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو خام تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور دیگر ممالک کے درمیان جاری تنازع نے تیل کی سپلائی کو متاثر کیا ہے۔ روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی فراہمی کم ہو چکی ہے۔ اگر یہ صورتحال مزید طویل ہوئی تو قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔ عام حالات میں دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ اگر یہ راستہ بند رہا تو عالمی منڈی میں شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے اور بعض مارکیٹ ماہرین اس امکان کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔ اس طرح کی صورتحال نہ صرف تیل درآمد کرنے والے ممالک بلکہ عام صارفین کے لیے بھی مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے تنازع کے آغاز میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا عندیہ دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکا اس راستے کو کھولنے کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اب تک کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔