گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اٹلس ہنڈا کا اہم اعلان

Big News for Pakistanis Looking to Buy a Car; Atlas Honda Makes Important Announcement
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے عیدالفطر کے موقع پر سِوک اورئیل کے خریداروں کے لیے محدود مدت کی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔
اس پروموشنل آفر کے تحت صارفین بغیر کسی اضافی لاگت کے اپنی گاڑی کے اندرونی حصے (انٹیریئر) کو اپ گریڈ کروا سکیں گے۔ خریدار بورگنڈی، ٹین یا بلیک انٹیریئر میں سے اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ آفر براہِ راست قیمت میں کمی فراہم نہیں کرتی بلکہ گاڑی کے کیبن کے معیار اور فِنِشز کو بہتر بنا کر صارفین کو پرمیئم احساس فراہم کرتی ہے۔ ہنڈا اٹلس نے بتایا کہ یہ آفر 31 مارچ تک دستیاب ہوگی۔
یہ اقدام کمپنی کی پچھلی پروموشنز کا تسلسل ہے۔ پہلے ایچ آر-وی ماڈلز پر خصوصی آفر دی گئی تھی، جس میں خریداروں کو مفت رجسٹریشن، بریج اسٹون ٹائرز کے ساتھ 2 سے 3 لاکھ روپے تک کی بچت حاصل ہوئی تھی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










