مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ

Bad news on Eid: Historic increase of 70 rupees per liter in fuel price
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کا نیا ریٹ 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عید کے دوران برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عید کے خوشیوں بھرے لمحات میں قیمتوں میں اضافہ مناسب نہیں۔
وزیراعظم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی، جسے انہوں نے روک دیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے حکومت نے 69 ارب روپے استعمال کیے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











