ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے؛ ایرانی وزیر خارجہ

ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے؛ ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ ایران پر مسلط کی گئی ہے۔
جاپانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھا، لیکن اسی دوران امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ انہوں نے ان حملوں کو غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک خطرہ موجود رہے گا ایران اپنی حفاظت جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق صرف جنگ بندی اس مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ اس تنازع کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے۔
عباس عراقچی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہونے کی واضح ضمانت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جارحیت ختم کرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









