بڑی خوشخبری؛ تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

Great news: Important update regarding oil prices has arrived
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کو وقتی طور پر مؤخر کرنا بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 88.34 ڈالر تک آ گئی۔ اسی طرح برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی اور یہ 101.49 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں وقتی کمی نے مارکیٹ پر دباؤ کم کیا ہے۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں اعلان کیا کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر حملے پانچ دن کے لیے مؤخر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والی بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ہے، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ مہلت دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں مزید پیشرفت ہوگی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ماہرین کے مطابق عالمی تیل مارکیٹ بہت حساس ہوتی ہے اور کسی بھی سیاسی یا عسکری پیشرفت کا فوری اثر قیمتوں پر پڑتا ہے۔ اس وقت بھی یہی ہوا کہ جیسے ہی حملوں کی خبر مؤخر ہونے کی آئی، قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












