صدر مملکت کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھنے کی ہدایت

President delivers good news to the public regarding petroleum product prices
صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور دیگر وزرا نے ملاقات کی۔ اس دوران ملک میں امن و امان اور موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے زور دیا کہ معاشی پالیسیوں میں عوام کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم سے کم کیا جائے۔
اس موقع پر صدر زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو فوری فائدہ پہنچ سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












