منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی کے بعد بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

24 مارچ, 2026 14:50

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 16 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا  13975 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے بڑھکر 7454 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 163 ڈالر بڑھکر 4 ہزار 413 ڈالر ہوگئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔