تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

Will holidays in educational institutions be extended or not? Important statement by the Education Minister comes out
صوبہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی، جس میں انکا کہنا تھا کہ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ عوام غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اسکولوں کی چھٹیوں میں ممکنہ توسیع کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس کے بعد حکومت کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









