سونے کی قیمت میں ایک با رپھر تاریخی اضافہ ہوگیا؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Gold prices in Pakistan Today - March 25, 2026
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 13 ہزار 31 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت 370 روپے بڑھ کر 7824روپے تولہ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 152 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4565 ڈالر ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











