حکومت کا عوام کے حق میں تاریخی فیصلہ؛ پیٹرول مزید مہنگا کرنے کے بجائے ۔۔۔۔۔۔۔

Government makes a historic decision in favor of the public; instead of increasing petrol prices further...
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جاری مالی سال کے ترقیاتی اخراجات میں 100 ارب روپے تک کمی کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مجموعی ترقیاتی بجٹ کو تقریباً 1000 ارب روپے سے کم کر کے 900 ارب روپے تک لایا جا سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا تھا۔ تاہم اب حکومت اس اضافے کو روکنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں بھی تقریباً 10 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔
اس فیصلے سے نہ صرف مہنگائی کی رفتار کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مالیاتی خسارے کو بھی کنٹرول کیا جا سکے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










