پیٹرول کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آ رہی، وفاقی وزیر پیٹرولیم

Big statement from the Petroleum Minister regarding petrol prices has been revealed
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آ رہی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے زیادہ تر پیٹرولیم کی ضروریات خلیجی ممالک سے پوری کرتا ہے اور ملک میں 90 فیصد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کی سپلائی چین مستحکم رہی ہے اور پاکستان کے پاس اب بھی 26 دن کا اسٹاک موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے یہ خبریں سامنے آئیں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے تک اضافے کا امکان ہے، جس سے عوام میں تشویش پھیل گئی تھی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) دو روز میں نئی قیمتوں کے تعین کے لیے ورکنگ تیار کرے گی، جسے پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافہ ایک ہی بار کرنے کے بجائے مرحلہ وار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام پر اچانک مالی دباؤ نہ پڑے۔ حکومت سبسڈی فراہم کرکے قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











