جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

سونے کی قیمت میں اچانک تاریخی کمی ہوگئی

26 مارچ, 2026 12:39

کراچی: ملکی اور عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 430 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 4 لاکھ ایک ہزار 459 روپے پر دستیاب ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ فی اونس سونے کی قیمت 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات ہیں۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ کراچی میں فی تولہ چاندی کی قیمت 340 روپے کی کمی کے بعد 7,484 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق چاندی میں قیمت کی کمی بھی عالمی طلب اور ملکی مارکیٹ میں توازن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔