تونائی بحران؛ مارکیٹس کتنے بجے تک کھلی رہیں گی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

Energy Crisis: Till What Time Will Markets Remain Open?
پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے بعد کاروباری اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مارکیٹس کے لیے دی گئی نرمی ختم کر دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اب صوبے بھر میں دکانیں اور بازار پہلے کے شیڈول کے مطابق رات 10 بجے بند ہوں گے۔ ترجمان ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولت کے لیے مارکیٹس کو دیر تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم اب رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی وہی پرانے اوقات دوبارہ نافذ کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق عید کے دنوں میں دی گئی 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت بھی واپس لے لی گئی ہے۔ اب تمام مارکیٹس اور شاپنگ سینٹرز کو مقررہ وقت کے اندر ہی بند کرنا ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اور توانائی کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












