اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خبریں؛ شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کب بند ہونگی؟ تاجر برادری کا بڑا اعلان

Smart Lockdown News: When Will Shopping Malls and Markets Close? Traders’ Association Makes Major Announcement
کراچی کی تاجر برادری نے حکومت کے ممکنہ ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن’ اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی بچت اور فیول کرائسس کے تناظر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب نے کہا کہ توانائی کی بچت کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں اور اگر وفاق یا سندھ حکومت کاروباری اوقات محدود کرے تو تاجر برادری اس فیصلے کا احترام کرے گی۔
صدر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز مقررہ وقت پر بند ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فیول کرائسس کے دوران خریداری کے لیے مارکیٹ کے اوقات کا خیال کریں۔
تاجر رہنماؤں نے متفقہ طور پر کہا کہ ایندھن اور بجلی کی بچت سے ہی ملک کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے اور یہ اقدام نہ صرف توانائی کی بچت بلکہ ملک کے معاشی مفاد میں بھی اہم ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










