پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہاں تک جائیں گی؟ چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی

How high will petroleum product prices go? Shocking details revealed
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کو بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے۔
ایران اور امریکا کے جنگ بندی مذاکرات پر متضاد بیانات نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ روز یہ 102 ڈالر فی بیرل تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے کئی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، مگر اس کے باوجود عالمی منڈی میں اضافہ جاری رہا۔ جنگ کے 27 دن گزرنے کے باوجود حقیقی معنوں میں کوئی مؤثر جنگ بندی مذاکرات نہیں ہوئے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے لیے یہ آخری موقع ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے بیانات میں تضاد جاری ہے، جس سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔
مالیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال عالمی سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، جس کے اثرات عام صارفین تک پہنچ رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










