ایک بار پھر مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

Bad news for the public: a sudden and major price increase
پاکستان میں ایک بار پھر مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل بڑھوتری کے باعث کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر تھی۔ حالیہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے بھی اس کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ پچھلی بار 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد صارفین پہلے ہی پریشانی کا شکار تھے۔
حکومت نے دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو مکمل بوجھ منتقل نہیں کیا۔ اس مقصد کے لیے حکومت خود قیمتوں کے فرق کو برداشت کرے گی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو بھی سبسڈی یا فرق کی ادائیگی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












