ایران جنگ؛ سونے کی قیمت کہاں تک جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

The reason behind the sudden historic drop in gold prices has emerged
کراچی: ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ نہیں ہوا۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی صورتحال کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی ڈالر کی مضبوطی، سونے کی پہلے سے بلند قیمت، مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھاؤ اور شرحِ سود میں ممکنہ اضافہ سونے کی قیمت بڑھنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑی تبدیلی دو بنیادی حالات میں ہو سکتی ہے۔ اگر امریکی فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں کمی کا واضح اشارہ دے یا ایران جنگ طویل ہو جائے اور عالمی معاشی خطرات مزید بڑھ جائیں تو سونے کی قیمت میں اضافہ ممکن ہے۔
اس وقت عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ سرمایہ کار خطرات اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سونے کے بجائے دوسرے محفوظ اثاثوں کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










