روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق اچانک بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Sudden Major Decision Made Regarding Roshan Digital Account
وفاقی حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار میں توسیع کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اب غیر ملکی شہری اور کمپنیاں بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔
پاکستان میں بیرون ملک مقیم 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی بڑی اور متحرک کمیونٹیز کا حصہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔ توقع ہے کہ مالی سال 2026 میں یہ رقم 42 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان دنیا میں ترسیلات زر حاصل کرنے والے پانچویں بڑے ملک اور جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ ترسیلات زر ملکی مالیاتی استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16.3 ارب اور مجموعی ذخائر 21.6 ارب ڈالر ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی بغیر پاکستان آئے بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ گزشتہ ساڑھے پانچ سال میں اس پلیٹ فارم نے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فروری 2026 تک 9 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، اور سرمایہ کاری کی مجموعی رقم 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر متعلقہ حکام کو مبارکباد دی اور کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں توسیع سے پاکستان سرمایہ کاری کیلیے مزید پرکشش ملک بن جائے گا۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت شفاف اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے تاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











