ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

سستی الیکٹرک گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

28 مارچ, 2026 13:37

کیپٹل اسمارٹ موٹرز (CSM) نے باضابطہ طور پر JMEV EV3 الیکٹرک گاڑی کی قیمتیں جاری کر دی ہیں، جس نے بجٹ ای وی سیگمنٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔

کمپنی کی تفصیلات کے مطابق JMEV EV3 کے دو ورژنز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ JMEV EV3 Comfort کی قیمت 4,899,999 روپے جبکہ JMEV EV3 Premium کی قیمت 4,999,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان گاڑیوں کی بکنگ صرف 490,000 روپے سے کی جا سکتی ہے، جس کا باقاعدہ آغاز اپریل سے ہو رہا ہے۔ خوش نصیب خریداروں کو ان گاڑیوں کی ڈیلیوری جولائی سے شروع ہو جائے گی۔

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر 50 لاکھ روپے سے کم قیمت میں دستیاب یہ الیکٹرک گاڑیاں متوسط طبقے اور ماحول دوست سواری کے متلاشی افراد کے لیے بہترین متبادل قرار دی جا رہی ہیں۔ گاڑیوں میں جدید فیچرز بھی موجود ہیں، جو صارفین کے لیے سفر کو مزید آسان اور محفوظ بناتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔