ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا

28 مارچ, 2026 15:42

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق دو روز مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آج صورتحال یکسر بدل گئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 4493 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 7454 روپے پر برقرار ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔