پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیر خزانہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

Finance Minister Announces Big Good News Regarding Petroleum Products
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مکمل طور پر مستحکم ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور سپلائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر تقریباً 24 دن کے لیے کافی ہیں، جبکہ خام تیل کے ذخائر 11 دن کے لیے دستیاب ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مزید خام تیل کے جہاز پاکستان کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، جس سے آئندہ دنوں میں سپلائی مزید بہتر ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ اپریل کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے کسی بھی قسم کی قلت کا خدشہ نہیں ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور سپلائی چین کو مؤثر بنایا جائے تاکہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا نہ ہو۔
اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت مستقبل میں توانائی کے تحفظ کے لیے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی عالمی بحران یا ہنگامی صورتحال میں ملک کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور موجودہ استحکام کو برقرار رکھا جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











