منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

بجلی صارفین کیلئے تشویشناک خبر؛ نیپرا کے اقدام سے بل اچانک کئی گنا بڑھ گئے

31 مارچ, 2026 10:03

ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بلوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2026 سے نئے ٹیرف میں فکسڈ چارجز کو بجلی کی کھپت کی بجائے صارف کے لوڈ کے حساب سے مقرر کیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کے بلوں کو بہتر طریقے سے منظم کرنا بتایا گیا ہے۔

اس سے قبل فکسڈ چارجز صرف 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر لاگو ہوتے تھے اور کم سے کم 200 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1000 روپے ماہانہ کی حد میں محدود تھے۔ تاہم نئے نظام میں گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ماہانہ فی کلوواٹ لوڈ کی بنیاد پر عائد کیے گئے ہیں۔ اب لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین پر یہ چارجز لاگو ہیں، چاہے وہ کم بجلی استعمال کریں۔

نیپرا کے مطابق نئے سلیب کے تحت فکسڈ چارجز 200 روپے فی کلوواٹ سے بڑھ کر 675 روپے فی کلوواٹ ماہانہ تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کا اطلاق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین پر ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر کسی صارف کا لوڈ 5 کلوواٹ ہے تو اس کے فکسڈ چارجز 1000 روپے سے بڑھ کر 3375 روپے تک جا سکتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔