جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کیلئے قیمتوں کا دباؤ خود برداشت کیا، وزیر پیٹرولیم

01 اپریل, 2026 10:56

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کیلئے قیمتوں کا دباؤ خود برداشت کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی، جس میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی مؤثر سپلائی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے برعکس پاکستان نے موجودہ چیلنجز کو کامیابی سے سنبھالا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم کی فراہمی میں کسی قسم کی افراتفری دیکھنے میں نہیں آئی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ فعال اور مربوط فیصلوں کی بدولت پاکستان اس صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نمٹ رہا ہے۔ حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں عالمی سپلائی چین کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر مؤثر نظام قائم کیا ہے، جس کے ذریعے متبادل ذرائع سے پیٹرولیم کی سپلائی یقینی بنائی گئی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے عوام پر قیمتوں کا بوجھ کم رکھنے کے لیے مالی دباؤ خود برداشت کیا، گردشی قرضے میں اضافے سے بچاؤ کیا اور کمزور طبقات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات مضبوط ہیں اور توانائی کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے اقتصادی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔