پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان، عوام کیلئے نئی مشکل

Historic Reduction in Petrol and Diesel Prices? OGRA Issues Important Statement
اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام تک منتقل کرنے پر غور مکمل کر لیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور غریب طبقے کے لیے سبسڈی دینے کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر کا فرق موجود ہے، جبکہ ڈیزل میں یہ فرق 200 روپے سے زیادہ ہے۔ حکومت اس فرق کو صارفین پر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اوگرا کی جانب سے حتمی حساب کتاب کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
حکومت اب تک 129 ارب روپے کی سبسڈی خود برداشت کر چکی ہے۔ اب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے صوبوں کو بھی اس بوجھ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ آبادی کے حساب سے حصہ ڈالیں گے، جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان ایندھن کے استعمال کے مطابق مالی حصہ دیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو سستا پٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ اس کے لیے ایک خاص راشننگ نظام متعارف کرانے کی تجویز ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











