جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

عالمی توانائی بحران؛ مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ متوقع

03 اپریل, 2026 09:53

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت اہم اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مارکیٹوں کے اوقات کار محدود کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 6 اپریل سے ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بجلی اور ایندھن کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت کی مشاورت سے متفقہ پالیسی ترتیب دی جائے گی۔

عالمی سطح پر ایران سے متعلق کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت پہلے ہی مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی، سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی اور ایندھن کی کھپت کم کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔