پیٹرول سبسڈی کیلئے آن لائن درخواستوں کا آغاز؛ آسان طریقہ جان لیں

Online applications for petrol subsidy launched; learn the easy process
پنجاب حکومت نے پیٹرول سبسڈی پروگرام کے تحت عوام کے لیے آن لائن درخواست دینے کا باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے ہی سبسڈی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق سب سے پہلے شہریوں کو سرکاری ویب سائٹ mkb.punjab.gov.pk پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے ذاتی معلومات درج کرنا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے بعد موبائل پر بھیجے گئے او ٹی پی کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جائے گی۔
اکاؤنٹ بننے کے بعد شہری دوبارہ لاگ اِن ہو کر “Register New Complaint” کے آپشن کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس میں “مریم کو بتائیں” پورٹل منتخب کر کے سبسڈی کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ درخواست دہندگان کو اپنی گھریلو مالی صورتحال کے بارے میں مختصر تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ درخواست جمع کروانے کے بعد صارف کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا تاکہ وہ اپنے درخواست کا اسٹیٹس جان سکیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












