جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

مہنگائی کی لہر؛ گھی اور تیل کی قیمتوں کے بارے میں بڑی خبر آگئی

06 اپریل, 2026 09:48

بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث گھی اور تیل کی قیمتیں 100 سے 150 روپے فی کلو تک بڑھ سکتی ہیں۔

ایڈوائز PVMA کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے گھی ملوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن کے اخراجات اتنے بڑھ گئے ہیں کہ انہیں برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مارکیٹ میں صارفین کو مزید قیمتیں ادا کرنی پڑ سکتی ہیں۔

مینوفیکچررز نے حکومت سے فوری طور پر پینل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کے لیے کوئی عملی حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف گھی بلکہ سبزی اور فروٹ کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال رہا ہے۔

لاہور میں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کنستر کی قیمت 7,450 سے 7,600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مارچ کے دوران 16 کلو گھی کی قیمت میں مجموعی طور پر 500 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عام شہریوں کی جیب پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔