جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے، اچانک بڑی کمی ہوگئی

06 اپریل, 2026 11:47

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 0.49 فیصد کمی کے ساتھ 4,654 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.20 فیصد کمی کے بعد 72 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے اثرات آج ملک کی مارکیٹ میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان ہے۔ صدر نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور ممکنہ شدید حملوں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی اور سونے کی عالمی قیمت نیچے آگئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق صدر کے بیان نے اس امید کو ختم کر دیا کہ شاید خطے میں جنگ جلد ختم ہو جائے۔ اس غیر یقینی ماحول میں سرمایہ کار زیادہ محتاط ہو گئے ہیں اور سونے کی خریداری کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔