جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پیٹرول 280 روپے فی لیٹر؟ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

06 اپریل, 2026 13:32

بلوچستان اور حب میں پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 ایک مبینہ نوٹیفکیشن بھی گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ نئی قیمت پورے بلوچستان میں لاگو کر دی گئی ہے۔ تاہم اس خبر کی تاحال کسی سرکاری ادارے نے تصدیق نہیں کی، جس کی وجہ سے صورتحال غیر یقینی ہے۔

ذرائع کے مطابق وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ قیمت سے زیادہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس میں جرمانے اور دیگر سزاؤں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

 

 

دوسری جانب سرکاری ذرائع نے اس خبر کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔ متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ عوام صرف سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں۔ کسی بھی نئی قیمت یا پالیسی کا اعلان متعلقہ اداروں کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔