جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے تک بڑی کمی کا امکان

08 اپریل, 2026 14:50

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 60 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، وزارت پیٹرولیم اور دیگر متعلقہ اداروں نے اس معاملے پر کام شروع کر دیا ہے۔ قیمتوں میں ممکنہ کمی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک عالمی مارکیٹ کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔ اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ قیمتوں میں کتنی کمی کی جائے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔