جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

09 اپریل, 2026 09:42

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی توقع پیدا ہو گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 95 سے 100 روپے تک کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قوم سے خطاب بھی متوقع ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، استعمال اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ عوام اس اعلان کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ مہنگائی کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 13 سے 15 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالر سے زائد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 112 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 94 ڈالر تک آ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 115 ڈالر سے کم ہو کر 96 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔