چکن آملیٹ

| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن (بوائل، چوپڈ) | 100 گرام |
| آلو (باریک چوپڈ) | 1 عدد |
| بھٹے کے دانے | 2-3 کھانے کے چمچ |
| پیاز (چوپڈ) | 1 عدد |
| ٹماٹر (چوپڈ) | 1 عدد |
| انڈے | 3-4 عدد |
| دودھ | 2-3 کھانے کے چمچ |
| لال مرچ (کٹی ہوئی) | 1/2 چائے کا چمچ |
| سفید مرچ پاؤڈر | 1/2 چائے کا چمچ |
| مکھن / مارجرین | 1 کھانے کا چمچ |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
ترکیب:
پین میں مکھن اور تیل گرم کریں اور اسمیں چکن ‘ آلو ‘ بھٹے کے دانے ‘ لال مرچ اور سفید مرچ ‘ پیاز‘نمک اور ٹماٹر شامل کریں اور فرائی کرلیں۔ایک مکسنگ بائول میں انڈوں او ر دودھ کو اچھی طرح سے پھینٹیں اور چکن کے آمیزے میں پھیلا کر ڈالیں۔ ایک طرف سے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ پھر پلٹ کر دوسری طرف سے بھی پکا لیں۔ جب تیار ہوجائے تو اُتا ر کر سرونگ ڈش میں نکا لیں اور سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












