چکن پنیر پکوڑا

| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن کا قیمہ | 1 پاؤ |
| کوٹیج چیز | 100 گرام |
| لہسن کا پیسٹ | 1 کھانے کا چمچ |
| بیسن | 1/2 کپ |
| پسی لال مرچ | 1 کھانے کا چمچ |
| پسی ہلدی | 1 چائے کا چمچ |
| پسا گرم مصالحہ | 1/2 چائے کا چمچ |
| پسا دھنیا | 1 چائے کا چمچ |
| باریک کٹا ہرا دھنیا | 2 کھانے کے چمچے |
| باریک کٹی ہری مرچیں | 2 کھانے کے چمچے |
| سوڈا | 1/2 چائے کا چمچ |
| تیل | فرائی کے لیے |
| نمک | حسبِ ضرورت |
ترکیب
ایک مکسنگ باول میں ایک پاو چکن کا قیمہ ، 100گرام کوٹیج چیز ،ایک کھانے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ ،آدھا کپ بیسن ،ایک کھانے کاچمچہ پسی لال مرچ ،ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی،آدھا چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ ،ایک چائے کا چمچہ پسا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے باریک کٹی ہری مرچیں ،آدھا چائے کا چمچہ سوڈا اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے بیٹر تیارکر لیں۔پین میں تیل گرم کر کے بیٹر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں اور ڈش آوٹ کر لیں۔آخر میں چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












