مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

Good news for people troubled by expensive LPG has arrived.
ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 440 روپے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر علی حیدر کے مطابق سپلائی میں بہتری آنے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی ہے۔ ایران میں کشیدگی میں کمی، عید اور نوروز کی تعطیلات کے بعد سرحدی راستے دوبارہ کھل گئے ہیں، جس سے ترسیل بحال ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں تافتان، 250 بارڈر اور مند کے راستے تقریباً 7 ہزار ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ پورٹ قاسم پر بھی ایل پی جی کا ایک جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے، جس سے مزید سپلائی بہتر ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی ایل پی جی کا بڑا حصہ درآمد کیا جاتا ہے، جس میں سے زیادہ تر سپلائی ایران سے آتی ہے۔ سپلائی میں بہتری کے باعث آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم مارکیٹ میں غیر قانونی منافع خوری کے باعث قیمتیں 450 سے 470 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔ اب سپلائی بحال ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










