پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big Good News for Property Buyers and Sellers
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تمام پراپرٹیز کی ٹرانسفر فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مالی ریلیف ملنے کی امید ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اب خریداروں کو ایف بی آر کی مقرر کردہ ویلیویشن پر 3 فیصد کے بجائے صرف 1 فیصد ٹرانسفر فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس فیصلے سے جائیداد کے لین دین پر آنے والے اخراجات میں واضح کمی آئے گی اور خریداروں پر بوجھ کم ہوگا۔
یہ اہم فیصلہ 9 اپریل 2026 کو ہونے والے سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جولائی 2025 کا پرانا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے اور نئے احکامات کا اطلاق فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے حکام نے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی فیس کے مطابق پراپرٹی ٹرانسفر کا عمل جاری رکھیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












