ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

سونے کی قیمت میں اچانک کمی ہوگئی

11 اپریل, 2026 13:25

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 64 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4746 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔