ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

تاریخی ورثے اور شہریوں پر حملہ کرنا جنگی جرائم میں شامل ہیں : ایمنسٹی انٹرنیشنل

07 جنوری, 2020 12:29

واشنگٹن : امریکی صدر نے ایران کو نہیں عالمی ورثے کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صدر ٹرمپ کو عالمی قوانین سے آگاہ کردیا۔

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے نے امریکی صدر کے بیان پر کہا کہ امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہئے کہ مذہبی مقامات، تاریخی ورثے اور شہریوں پر حملہ کرنا جنگی جرائم میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا : جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی کا اعلان

صدر ٹرمپ نے جنرل قاسم سلیمانی شہید کے انتقام کی صورت میں باون مقامات پر جوابی حملے کی دھمکی دی تھی۔

جس پر عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ایسی کسی بھی دھمکی پر عمل درآمد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ ایران میں موجود تاریخی مقامات عالمی ورثے کا حصہ ہے، جس کی تباہی ایک سفاکانہ اقدام ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔