جنگوں کی سب سے بڑی قیمت عام آدمی کو چکانی پڑتی ہے : اقوام متحدہ

نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جنگوں کی سب سے بڑی قیمت عام آدمی کو چکانی پڑتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیو پولیٹیکل کشیدگی اعلیٰ سطح پر ہے۔ ہمیں جنگوں کے باعث انسانی تکالیف کو نہیں بھولنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخی ورثے اور شہریوں پر حملہ کرنا جنگی جرائم میں شامل ہیں : ایمنسٹی انٹرنیشنل
سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ نئے سال کا آغاز ہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سے ہوا ہے۔ جنگوں کی سب سے بڑی قیمت عام آدمی کو چکانی پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے اجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تناؤ سے غیر متوقع فیصلے اور ان کے غیر متوقع مضمرات سامنے آرہے ہیں۔
انتونیو گوٹیریس نے کشیدگی ختم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا واضح پیغام دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











