ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کا اختیار امریکی صدر سے واپس لے لیا

10 جنوری, 2020 11:57

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ سے بچنے کے لیئے قرارداد کے ذریعے امریکی صدر کے اختیارات محدود کردیئے۔ قرارداد کے حق میں 224 اور مخالفت میں 194 ووٹ پڑے۔

امریکی صدر کے ایران کے حوالے سے جنگی اختیارات محدود کردیئے گئے۔ امریکی کانگریس نے وار پاور ریزولیوشن منظور کرلی۔ بل جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لئے ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کیا گیا۔

قرارداد کے حق میں دو سو چوبیس اور مخالفت میں ایک سو چورانوے ووٹ پڑے۔ جنگ کا اختیار واپس لینے کا بل آئندہ ہفتے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ سے روکنے کے لئے کانگریس میں قرار داد لانے کی تیاری

امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ سے روکنے کی منظوری دیتے ہوئے پابند کیا کہ جنگ کی صورت میں کانگریس سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ امریکا اور دنیا کسی صورت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ٹرمپ کے فوجی اقدامات محدود کرنے سے امریکی جانوں کا تحفظ ہوگا۔ صدر ٹرمپ کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران پر حملے کا مجاز نہیں رکھتے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔