اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو سامنے آگئی

13 فروری, 2025 15:54

امریکی سائنٹیفک ایجنسی نے ٹائی ٹینک تک جانے کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی خوفناک آڈیو جاری کر دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے پھٹنے کی آواز ہے اور پھر ایک شور سنائی دیتا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق، اس ریکارڈنگ کو ایک مورڈ پیوسیو ایکوسٹک کے ذریعے حاصل کیا گیا جہاں سے  تقریباً 900 میل دور اوشین گیٹ کی آبدوز پانی کے دباؤ میں پھنس گئی تھی۔

مزید پڑھیں:غرقاب آبدوز ٹائٹن سے بھیجا گیا آخری پیغام اور تصویر سامنے آگئی

مزید پڑھیں:بحر اوقیانوس میں تباہ ہونے والی سیاحتی آبدوز ٹائٹن کا ملبہ نکال لیا گیا

اس حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا اس کلپ سے پتا چلتا ہے کہ یہ ٹائٹن کے آبدوز کے پھٹنے کی آواز کے اخراج کے صوتی اخراج کا مجموعہ ہے۔

اس کے نتیجے میں ٹائٹن آبدوز میں سوار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش، 2 پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور انکے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

کئی دن کی تلاش کے بعد اس کا ملبہ دریافت ہوا تھا اور حکام نے بتایا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آبدوز ٹائٹن لاپتا ہونے کے فوراً بعد ہی تباہ ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ اوشین گیٹ Expeditions کی تیار کردہ یہ آبدوز گزشتہ سال 18 جون کو بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔