شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں ڈالی، پولیس گھر پر پہنچ گئی

Why were wedding photos posted on social media? Police arrived at the house
بھارت میں شادی کے بعد دلہن کے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے بعد پولیس گھر پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں پیش آیا جب ایک دلہا نے اپنی دلہن کے ساتھ شادی کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تصویر شیئر کرنے کے بعد پولیس کو کم عمری کی شادی کا شبہ ہوا اور وہ دلہن کے گھر پہنچ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق چائلڈ لائن ٹیم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ایک نوجوان کی شادی کم عمر لڑکی سے کردی گئی ہے جس پر واقعے کی تحقیقات کی جائے۔
پولیس کے مطابق لڑکا اپنی دلہن کی بالغ عمری کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر پولیس نے شادی میں ملوث افراد کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کی عمر 17 سال اور 5 ماہ ہے جب کہ کم عمر کی شادی کے ایسے واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement