جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

‘‘گھنٹے کا سفر ایک منٹ میں” دنیا کا طویل ترین پُل تعمیر

19 اپریل, 2025 18:06

چین نے دنیا کا طویل ترین پُل تعمیر کرلیا جس پر گھنٹے کا سفر صرف منٹوں میں طے کیا جائے گا جو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

’’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘‘ جو سطح زمین سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے اپنی تعمیر کے 95 فیصد مرحلے تک پہنچ چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پل  جون تک عام ٹریفک کیلئے کھول دیا  جائے گا۔

یہ سپر پروجیکٹ جو ’زمین کی دراڑ‘ پر پھیلا ہوا ہے، دونوں سمتوں میں دنیا کا پہلا پل ہوگا۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ پل بیپان دریا کی وادی پر 2,890 میٹر (9,482 فٹ) طویل ہے اور زمین سے تقریباً 2,000 فٹ کی بلندی پر معلق ہے۔

ماہرین کے مطابق سطح زمین سے بلن دی اور وادی پر تعمیر جو اسے دنیا کا بلند ترین پل بناتا ہے، پل کی تعمیر جنوری 2022 میں شروع ہوئی تھی اور صرف 3 سال میں اسے مکمل کرنے کے قریب پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا پل شینزن شہر سے مغرب میں 800 میل کی دوری پر واقع ہے اور اس سے علاقے میں گاڑیوں اور ٹرکوں سے گزرنا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔