اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

چمکدار اور صاف جلد کے لیے نیم کا استعمال کیسے کریں؟ طریقہ جانیے

14 جولائی, 2025 16:33

نیم جلدی مسائل کے حل کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

قدرتی اجزاء سے جلد کی نگہداشت کا رجحان دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اور اس ضمن میں نیم ایک ایسا قدیم مگر مؤثر پودا ہے جو جلدی مسائل کے حل کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی روایتی طب میں نیم کو ایک اہم مقام حاصل ہے، اور اب جدید سائنس بھی اس کے فوائد کی توثیق کر رہی ہے۔

نیم میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلیمٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو مہاسوں، خارش، سوزش اور جلدی حساسیت کے مسائل میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ یہ جلد کے مساموں کو صاف کرتا ہے، اضافی چکنائی کو قابو میں رکھتا ہے اور مہاسے پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے، بغیر جلد کو خشک کیے۔ آلودگی اور دباؤ سے متاثرہ جلد کو نیم فوری سکون پہنچاتا ہے اور زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے، جس سے جلد کی قدرتی چمک بحال ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق نیم میک اپ کے ذرات کو بھی مؤثر طریقے سے صاف کرتا ہے اور روزمرہ اسکن کیئر میں اسے مختلف طریقوں سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ نیم سے بھرپور فیس واش یا کلینزر دن کے آغاز کے لیے بہترین انتخاب ہے، جبکہ مہاسوں یا سوزش کے لیے نیم سیریم مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے نیم موئسچرائزر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، جبکہ ہفتہ وار نیم فیس ماسک جلد کو نکھارنے اور مردہ خلیات کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ صرف چہرے ہی نہیں بلکہ جسم کی جلد کے لیے بھی نیم والے صابن، باڈی واش یا لوشن استعمال کیے جائیں تاکہ مہاسوں، خارش اور خشکی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔

نیم نہ صرف ایک قدرتی جُز ہے بلکہ اسکن کیئر کا ایک مکمل حل بھی ہے، جو بغیر کسی مضر اثرات کے جلد کو صاف، تروتازہ اور صحت مند بناتا ہے۔ جلد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے نیم کا استعمال ایک مؤثر اور محفوظ انتخاب ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔