اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

امریکا: والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو ڈالنے والے بیٹے کو عمر بھر کی قید

15 جولائی, 2025 11:10

امریکا میں سفاک بیٹے نے اپنے والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو ڈالی جبکہ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے نوجوان کو عمر قید کی سزا دیدی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنسلوینیا میں پیش آیا جہاں 33 سالہ جسٹن موہن نامی نوجوان کو اپنے والد کے قتل پر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

جسٹن موہن کے والد مائیکل موہن امریکی آرمی کور آف انجینئرز میں طویل عرصے خدمات انجام دے چکے تھے۔

ان کی لاش 30 جنوری 2024 کو گھر کے باتھ روم سے ملی تھی، لاش کو گولی ماری گئی تھی جبکہ لاش کے قریب ایک بڑی چھری اور خنجر بھی ملے جس سے اُن کا سر قلم کیا گیا تھا۔

مائیکل موہن کا قتل ان کے اپنے بیٹے نے کیا اور والد کے قتل کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی ڈالی۔

ویڈیو میں قاتل بیٹے نے حکومت مخالف نظریات کو فروغ دیا اور دیگر وفاقی اہلکاروں کو قتل کرنے کی ترغیب بھی دی۔

موہن جسٹن کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کے والد سے اچھا تعلق تھا لیکن گریجویشن کے بعد روزگار نہیں ملا جس کا وہ حکومت اور تعلیمی نظام کو ذمہ دار ٹھہراتا تھا۔

قاتل موہن جسٹن نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنے والد کو قتل کیا، لیکن دعویٰ کیا کہ وہ انہیں "شہری گرفتاری” کے تحت حراست میں لینا چاہتا تھا اور مزاحمت پر قتل ہوگیا۔

اس وضاحت کو پراسیکیوٹر ایڈورڈ لوکا نے مکمل "بکواس” قرار دیا۔

عدالت نے اس ہولناک جرم پر جسٹن موہن کو عمر قید کی سزا سنائی جس میں پیرول کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔